230

چترال میں موجود یونیورسٹی کیمپسز کو ملاکرایک مکمل یونیورسٹی بنانے کی تجویز کو جلد عملی جامہ پہنایاجائیگا۔

چترال (پ ۔ ر)بحیثیت پراجیکٹ ڈائریکٹرچترال یونیورسٹی تقرری کے بعد اپنے پہلے دورے پر شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی چترال کیمپس پہنچنے پر پروفیسر ڈاکٹر باشاہ منیر بخاری کا چترال کیمپس کے چیف کوارڈینیٹر پروفیسر محمود خان خادگزئی نے اپنے عملے کے ساتھ فقیدالمثال استقبال کیا اور طلبہ نے پراجیکٹ ڈائیریکٹر کو پھولوں کے ہارپہنائے۔ڈاکٹربادشاہ منیر بخاری نے طلبہ اور عملے سے اپنے مختصر تعارفی خطاب میں اپنے آنے مقصدبیان کرتے ہوئے بتایاکہ چترال یونیورسٹی کا نوٹیفیکیشن جاری ہوچکاہے اور چونکہ چترال میں موجود دو کیمپسوں کو ملاکر ایک مکمل یونیورسٹی بنانے کی تجویزتھی اس لئے وہ اپنے تقرری کے پہلے ہفتے ہی حالات کا ذاتی مشاہدہ کرنے کیلئے وہ ان کیمپسوں کادورہ کر رہے ہیں۔انہوں اس موقع پر موجود عملہ اور طلبہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں