296

شہزادہ خالد پرویز کے خلاف یہ سازش ایک سیاسی جماعت کی کارستانی ہے۔APMLکے ضلعی عہدے دارن

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) آل پاکستان مسلم لیگ چترال کے عہدے داران محمد ولی شاہ،حاجی نازنین،صدیق احمد،محمد ظاہر خان،منیر احمد اور محراب نبی نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ APMLچترال کے صدر شہزادہ خالد پرویز کی کرپشن کے الزام میں گرفتاری ایک گہری سازش کا حصہ قرار دے کر اُس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محی الدین اور اُس کے خاندان پر کرپشن کا الزام لگانا چترالی عوام کے سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ یہ خاندان گزشتہ چار دھائیوں سے چترال کے عوام کی خدمت کر رہا ہے۔شہزادہ خالد پرویز کے خلاف یہ سازش ایک سیاسی جماعت کی کارستانی ہے جو کہ اُس کی سیاسی شہرت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہھتکنڈوں پر اُتر آئی ہے۔ اُنہوں نے واضح کی کہ 7کروڑ 60لاکھ کا مقدمہ عوامی نوعیت کا ہے جس میں جائنٹ فارسٹ منجمنٹ کمیٹی اور عوام کے درمیان ہے 40فیصد حکومتی رقم حکومت کو مل چکی ہے جبکہ JFMCکے نمائندگان نے بھی اپنے حصے کی 60فیصد حصہ میں سے کچھ وصول کر چکے ہیں۔ حکومت کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔یہ کیس سراسر بد نیتی اور شہزادہ خالد پرویز کو سیاسی نقصان پہنچانے کی کوشش ہے کیونکہ وہ اپنے حلقے سے یونین ناظم منتخب ہوئے ہیں اور 29اگست کواُنہیں حلف لینا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں