اساتذہ کی تقرری کیلئے پروفیشنل تعلیم کی شرط ختم
پشاور۔سرکاری سکولو ں میں اساتذہ کی تقرری کے لئے پروفیشنل تعلیم کی شرط ختم کرنے اور بھرتیاں شروع کرنے کے لئے سفارشات حتمی منظوری کے لئے صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہیں بیس ہزار سے زائد اساتذہ کو نئے قوانین کے تحت بھرتی کا عمل بیس ستمبر سے شروع کیا جارہاہے بغیر پروفیشنل تعلیم کے پرائمری سکولوں میں بھرتی کے لئے ایف اے ، ایف ایس سی ،بی اے ، بی ایس سی ،ماسٹرڈگری ہو لڈر ز اساتذہ کی بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے عمل میں لائی جائیگی ۔ اساتذہ کی بھرتی کے لئے سٹینڈنگ کمیٹی نے پروفیشنل تعلیم کی شرط ختم کرنے کی منظوری دیدی تھی تاہم حتمی منظوری چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے دیدی جائیگی اور ان کی منظوری کے بعد باقاعدہ طورپراس کا اعلامیہ جاری کردیاجائے گا سرکاری سکولوں میں پروفیشنل تعلیم کی شرط ختم کرنے پر ہزاروں اعلیٰ تعلیم یافتہ بیروز گار نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی شروع ہو جائیگی