Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

صوبائی حکومت نے مواصلات وتعمیرات کے حوالے سے ٹینڈر کے نظام کو مکمل طورپر کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے مواصلات وتعمیرات کے حوالے سے ٹینڈر کے نظام کو مکمل طورپر کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ مذکورہ فیصلے کی روشنی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری ہونے والے تمام ٹینڈرز’’ای بڈنگ ‘‘کے ذریعے ہونگے جسکا مقصد ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں کاتمام نظام شفاف بناناہے۔اس حوالے سے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے مواصلات وتعمیرات اکبرایوب کی زیرصدارت پشاورمیں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری مواصلات کے علاوہ چیف انجینئر ز، سپرنٹنڈنگ انجینئر اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمانہ کارکردگی اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غوروخوض ہوا اورصوبے میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری ہونے والے ٹینڈرز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر نے کہا کہ ٹینڈرز کی کمپیوٹرائزیشن کافیصلہ صوبائی حکومت کاشفافیت لانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہوگا اورخیبرپختونخوا ملک میں اس جانب ا قدام اٹھانے ولا پہلاصوبہ ہے جو ہمارے لیئے اعزازکی بات ہے۔

Related Articles

Back to top button