پی ٹی آئی عہدیداران میں اختلافات،گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل فاروق میر مستعفی
گلگت (وقائع نگار خصوصی) گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کے صوبائی عہدیداروں کے مابین اختلافات شدت اختیار کرگئے صوبائی سینئر نائب صدر کے بعد تحریک انصاف گلگت ڈویژن کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیدیا اور باقاعدہ سے تحریری مراسلہ وفاقی سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو ارسال کردیا اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق ڈویژنل سیکریٹری جنرل فاروق احمد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف ون مین شو بن گئی ہے اور ایک ہی شخص پارٹی عہدے من پسند افراد کو نواز کر حقیقی کارکنو ں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہاہے حقیقی کارکنوں کے ساتھ زیادتیاںہرگز برداشت نہیں اس لئے پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے کر تحریری مراسلہ بذریعہ ای میل مرکزی قیاد ت کو ارسال کردیا ہے عنقریب جی بی سے اہم صوبائی و ضلعی عہدیداروں سمیت سینکڑوں کارکنان بھی پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیں گے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف جی بی ایک ہی فرد کے گرد گھومتی ہے جس کے باعث خطے میں پارٹی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ہم حقیقی کارکن اور ہمارے ساتھ سینکڑوں کارکنان ہیں پارٹی کے عہدے میں بیٹھ کر پارٹی کو دھچکا برداشت نہیں بہت جلد آئندہ چند روز میں آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کریں گے۔