تازہ ترین
انجمن ترقی کہوارحلقہ تورکھوچترال کے زیراہتمام یکم اکتوبر کوشاگرام میں کہوارزبان اورادب کے موضوغ پر سمینار منعقد
چترال (ڈیلی چترال نیوز)صدرانجمن ترقی کہوارحلقہ تورکہونورلہادی اورجنرل سیکرٹری شیرنبی خان ندیم نے ایک اخباری بیان میں کہاکہ انجمن ترقی کہوارحلقہ تورکھوچترال کے زیراہتمام یکم اکتوبر2017کوسالک ڈگری کالج شاگرام میں کہوارزبان اورادب کے موضوغ پر ایک روزہ سمینار منعقدہوگا جس میں کھوارزبان کے ناموراہل قلم وسکالرززبان وادب پر مقالے پیش کریں گے اورکھوارزبان کیلئے گراں قدرخدمات انجام دینے والے ادباء کو”غلام عمرایوارڈز”دئیے جائیں گے۔