اپر چترال کے لیڈی کونسلرز کا ایک اہم میٹنگ ممبر کونسل تحصیل محترمہ سفینہ کی زیر صدارت
قرار داد
مورخہ 2 اکتوبر 2017 ء بروز منگل بوقت دن کے 10 بجے وائٹ راک میں تمام اپر چترال کے لیڈی کونسلرز کا ایک اہم میٹنگ ممبر کونسل تحصیل محترمہ سفینہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
ایجنڈا:۔
میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت بی بی کریمہ نے حاصل کی۔
اپر چترال کے تمام لیڈی کونسلر زکو پلیٹ فارم مہیا کر نا تاکہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپر چترال کے تمام لیڈی کونسلرز آسانی سے اپنے مسائل کی نشاندہی کر سکیں اور اپر چترال کی خواتین کے تمام مسائل آسانی سے حل کر سکیں ۔اس پلیٹ فارم کا نام آل ۔ویمن ویلفر آرگنائزیشن اپر چترال رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ میٹنگ میں اس پلیٹ فارم کا جنرل باڈی بھی تشکیل دے دیا گیا ۔
(i) چیئر پرسن ممبر تحصیل کونسل بی بی سفینہ نے سنبھال لی۔ (ii) انفارمشن سکرٹری اشرف گل تحصیل کونسلر (iii) سکرٹری بی بی سارہ ویلج کونسلر
(iv) جائن سکر ٹری گل وقت بیگم المعروف لائق نان ریشن (v) فنانس سکرٹری ھاجرہ بی بی ویلج کونسل بونی ۔(vi) انفارمیشن سکرٹری کریمہ ویلج کونسلر چرون
جنرل باڈی کو عملی شکل دینے کے بعد شرکاء اجلاس نے الگ الگ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تمام شرکا ء اجلاس کا مقصد اپر چترال کے تمام خواتین کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے ساتھ لیکر ترقی کی راہ میں آگے بڑھنا ہے ۔اس پلیٹ فارم کو تشکیل دینے میں کسی سرکار ی یا غیر سر کاری ادارے کا سر پر ستی حاصل نہیں ہے بلکہ یہ ہماری اپنی ذاتی رائے ہے کیونکہ ہم لوکل گورنمنٹ کے سسٹم میں اکر اپنے اختیار کو ابھی تک نہیں پہچان سکیں ہیں اور نہ خواتین کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں اس وجہ سے خواتین کے ساتھ سرا سر ناانصافی ہو تا آرہا ہے اب ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپر چترال کے تمام خواتین کو ساتھ لیکر آگے جانا چاہتے ہیں۔اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ سر کاری و نیم سر کاری ادارے علاقے کے خواتین کے مسائل حل کرنے میں اس تنظیم کیساتھ بھر پور تعاون کر یں گے۔