Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تقریبا دو کلو چرس اور آٹھ لیٹر دیسی شراب تلف؍چترال سے منشیات کے خاتمے کیلئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے،اے اے سی رحسانہ جبین

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال کے چار تھانوں بمبوریت ، رمبور، ایون، کوغذی کے ائریے میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران برآمد کئے گئے تقریبا دو کلو چرس اور آٹھ لیٹر دیسی شراب پیر کے روز تلف کئے گئے۔ اس موقع پرا یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال محترمہ رخسانہ جبین خود موجودتھی ,جب اُنہیں آگ لگائی گئی ۔ مذکورہ منشیات گذشتہ چار مہینوں کے دوران منشیات کے کاروباری اور استعمال کرنے والوں سے مختلف چھاپوں کے دوران بر آمد کئے گئے تھے ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بعد آزان میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال سے منشیات کے خاتمے کیلئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے ۔ اور ہمارا ٹارگٹ منشیات کے وہ بڑے کاروباری ہیں ۔ جو بڑے پیمانے پر منشیات کو اپنے کارندوں تک پہنچانے مختلف طریقوں سے کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں منشیات پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔ اور بہت حد تک اس میں کامیابی ہوئی ہے ۔ تاہم منشیات کا مکمل خاتمہ عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ۔

Related Articles

Back to top button