تازہ ترین
گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ایس پی طاہرہ یعصوب نے SP ہنزہ کی ذمے داری سنبھالی
ہنزہ ( اجلال حسین ) گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ایس پی ہنزہ طاہرہ یعصوب نے بحثیت SPہنزہ ذمے داری سنبھالی۔ سابق ایس پی آصف امین اعوان کے بطور ایس پی ہنزہ تقریبا2سال عرصہ خدمات سرانجام دینے کے بعد ان کا تبادلہ ہو گیا جس کے بعد ہنزہ میں بطور ایس پی اور گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ایس پی طاہرہ یعصوب کو ضلع ہنزہ میں تعینات کردی گئی۔ایس پی ہنزہ اس سے قبل گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں اپنی خدمات سرانجام دے چکی ہے جبکہ حالیہ دنوں میں ایس پی ٹریفک انچارج صوبائی ہیڈ کواٹر گلگت بلتستان کے علاوہ اے آئی جی لوجسٹک گلگت میں اپنی خدمات دے چکی ہے۔