319

یوم خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر سو فیصد داخلہ مہم کے تحت چترال میں واک کا اہتمام،ضلعی ناظم نے واک کی قیادت کی۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے تمام ارکان کے عہدوں کو معطل کیا گیا۔

apml
چترال(بشیر حسین آزاد) آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی دفتر سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق APML کے تمام عہدہ داروں کو فوری طور پر معطل کیا گیا ہے۔ صوبائی نائب صدر کامران خان کے مطابق چترال بھر میں پار ٹی کے تمام عہدہ داروں کو خصوصی طور پر اپنے اپنے عہدوں سے برطرف کیا گیا ہے۔ آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں صوبائی صدر اورنگزیب مہمند فیصلہ کرے گے۔ اس وقت تک تمام عہدہ داران اپنے عہدوں سے معطل رہیں گے اور کوئی بھی پارٹی کارکن یا عہدہ دار خود کو آل پاکستان مسلم لیگ کا نمائندہ یا عہدہ دار ظاہر نہیں کرسکتا۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی۔

یوم خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر سو فیصد داخلہ مہم کے تحت چترال میں واک کا اہتمام،ضلعی ناظم نے واک کی قیادت کی۔

dakhila muhim(1)
چترال(بشیر حسین آزاد)عالمی یوم خواندگی کے موقع پر 10ستمبر2015 کو عالمی یوم خواندگی کے موقع پر سو فیصد داخلہ مہم اور گھر آیا استاد کے حوالے سے محکمہ تعلیم (مردانہ)چترال،آل پرائمیری ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع چترال،این سی ایچ ڈی اورایس ار ایس پی کی جانب سے مشترکہ طورپر ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ،ڈی ای او میل معین الدین خٹک،جی ایم این سی ایچ ڈی محمد افضل،منیجر ایس ار ایس پی عبادالرحمن،ڈی او احسان الحق ،ایس ڈی او محمود غزنوی اور ال پرائیمری ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشرف خان کے علاوہ علاقے کے عمائدین اور بچوں کے والدین نے شرکت کی۔واک گورنمنٹ سنیٹینل ماڈل سکول سے شروع ہوکر شاہی بازار سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ پرائیمری سکول چترال پہنچی۔جہاں مختصر اور سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،ال پرائمیری ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع چترال کی طرف سے مہمانوں کو چترال کے روایتی تحفے چترالی ٹوپی پیش کی گئی۔ال پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کی طرف سے نئے داخل ہونے والے بچوں کو بستے بھی دیے گئے۔جبکہ ڈسٹرک ناظم اور ڈی ای او نے چند بچوں کو مختلف سکولوں کی داخل وخارج رجسٹر میں اپنے ہاتھوں سے داخل کروا کر مہم کا افتتاح کیا۔

دروش میں 19واں جشنِ نوجوانان فٹ بال ٹورنمنٹ کا آغازہوگیا

drosh foot ball(1)
چترال(بشیر حسین آزاد) دروش میں19واں جشن نوجوانان فٹ بال ٹورنمنٹ کا آغاز ہوگیا۔ یہ ٹورنمنٹ نوجوان سپورٹس کلب اینڈ ویلفیئر سوسائٹی دروش کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے ۔ جس کی افتتاح ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر عبدالرحمت نے کی۔اس ٹورنمنٹ میں ضلع بھر سے 45فٹ بال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنمنٹ کا افتتاحی میچ ہیڈکوارٹر جوٹی لشٹ فٹ بال کلب اورلڑنگا فٹ بال کلب دروش کے مابین کھیلا گیا۔جس میں ہیڈکوارٹر جوٹی لشٹ کی ٹیم نے مدمقابل ٹیم کو ایک کے مقابلے چار گولوں سے شکست دے۔افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسیر عبدالرحمت تھے۔ان کے ساتھ ڈسٹرکٹ فٹ بال فیڈریشن کے صدر تاج منیجر،ڈسٹرکٹ فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری حسین احمد، سابق چیئرمین الحاج خورشید احمد اور دیگر سابق فٹ بال پلیئر بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی نے ٹورنمنٹ ارگنائزر کو 30ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں