Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کامرس کالج ہال چترال میں اسلامک گرامر سکول کی طرف سے ایک پُرووقار تقریب کا اہتمام

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)مورخہ 20ستمبر2015کو کامرس کالج ہال میں اسلامک گرامر سکول کی طرف سے ایک پُرووقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں اسلامک گرامر سکول کے بچوں نے قس قزح کی طرح رنگ بکھیرتے پروگرام پیش کیا۔ سکول کے ننے طالب علموں نے نعتislamic1 ،حمد شریف،ملی نغمے تقاریر اور خاکے پیش کیے۔ صرف چار ماہ کے عرصے میں سکول کی بچوں کی حسن کارکردگی کو حاضرین نے خوب سراہا اور انہیں داد دیا۔پیشکش کا انداز نرالہ دلچسپ اور اسلامی ثقافت سے ہم آہنگ تھا۔آرمی پبلک سکول کی یاد میں روح پرور ترانہ پیش کیا گیا جس سے شرکاء کی آنکھیں پُرنم ہوگئیں۔دو نہال طالب علموں نے مکمل شوخی کے ساتھ دلاویز انداز میں اسٹیج کے فرائیض انجام دیے۔سکول کا یہ پروگرام ہر لحاظ سے ایک خوبصورت گلدستہ تھا ۔پروگرام کے مہمان خصوصی ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ جبکہ صدر محفل گورنمنٹ کامرس کالچ چترال کے پرنسپل صاحب الدین تھے۔پروگرام میں ضلعی اسپیکر مولانا عبدالشکور،تحصیل ناظم مولانا الیاس،ڈسٹرکٹ خطیب فضل مولا،خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چترال مقصود احمد،اے اے سی چترال عبدالاکرام ،بچوں کے والدین اور معززین علاقہ نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔ڈائریکٹر اسلامک گرامر سکول موالانا حسین احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کا مقصد یہ ہے کہ وہ انسان کی روحانی ،ذہنی،عقلی ،جذباتی اور جسمانی قوتوں کو جلا بخشے تاکہ وہ نیکی کی طرف راغب ہوسکے۔اس کی شخصیت کو متوازن بنائے اور اللہ کی اطاعت اس کا شعار ہوسکے۔اس نظریہ اور سوچ کے تناظر میں اخلاقی اقدار (ایمانداری ،انصاف و صداقت ،جرات وایفائے عہد،خوش خلقی ،حب الوطنی ،تحمل ،برداشت،امن پسندی) اسلامی ثقافت ،ملکی ،روایات خصوصاً علامہ اقبال کے تصور تعلیم کو پیش نظر رکھ کر ایک نظریہ اور مشن کے تحت اسلامک ماڈل پر ایک جدید انگلش میڈیم تعلیمی ادارہ اسلامک گرامر سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔جس کا موٹو اخلاقی اقدار کا حامل ،اسلامی تہذیب و ثقافت کا امین،جدید معیاری عصری تعلیم سے آراستہ جو ہر قابل تیار کرنا ہے۔اُنہو ں نے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء کا پروگرام میں شرکت کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب سے مختصر خطاب میں ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ نے سکول کے ارگنائزر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی اساتذہ نے 4ماہ کی قلیل عرصے میں بچوں کی نہایت ہی عمدہ تربیت کی ہیں۔اُنہوں نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں سکولوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں عملی اقدامات اُٹھائے جائینگے۔ مہمان خصوصی نے سکول میں ٹاپ کرنے والے طالب علم کو شیلڈ پیش کیا۔تقریب سے پرنسپل ڈگری کالج چترال مقصود احمد،پرنسپل کامرس کالج چترال صاحب الدین، مولانا حبیب اللہ اور اے اے سی چترال عبدالاکرام نے مختصر خطاب میں نقل کی روک تھام، بچوں کو اخلاقیات کی درس دینے پر زور دیا اورسکول کے بچوں کی تربیت اوراسٹیج پرفارمنس کو سراہا۔

islamic 3

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button