Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

شندور ٹرسٹ کے تحت عید قربان کے قربانیوں میں اقربا پروری ہو رہی ہے؛ ذمہ دار حضرات نوٹس لیں/قاری فضل حق

چترال (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش کے سابق جنرل سیکرٹری قاری فضل حق نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر ’’شندور ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ کی طرف سے قربانی کے لئے فراہم کئے جانے والے جانوروں میں گھپلے ہورہے ہیں اور اس خالصاً اجر و ثواب کے عمل کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جوکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ ایک اخباری بیان میں قاری فضل حق نے کہا کہ صاحب استطاعت لوگ اپنے اس اہم فریضہ میں اپنے غریب اور مستحق مسلمان بھائیوں سے ہمدردی کی غرض سے قربانی کا اہتمام کرتے ہیں اور اس ضمن میں شندور ویلفیئر ٹرسٹ پر اعتماد کرکے اسے ذمہ داری سونپی جاتی ہے مگر بد قسمتی سے شندور ٹرسٹ کے ذمہ داراں اس امانت میں سنگین خیانت کرتے ہوئے اسے سیاسی مقاصد اور مفاد میں استعمال کرتے ہیں ، اپنے عزیز واقارب کو نوازتے ہیں جوکہ سنگین بد دیانتی ہے غبن ہے اور عمل میں شندور ویلفیئر ٹرسٹ کراچی کے ذمہ دار بھی شریک ہیں۔ انہوں نے کہ اس سال بھی یہی کھیل کھیلا جارہا ہے اور ابھی سے جانوروں کی بندربانٹ جاری ہے مگر اس میں مستحقین کو نظر انداز کرکے سیاسی ہمدردروں اور قریبی عزیز وں کو نوازنے کی تیاریاں کی گئی ہیں ۔ قاری فضل حق نے مطالبہ کیا کہ شندور ٹرسٹ کی طرف سے قربانی کے جانوروں کی تفصیلات آویزاں کرائے جائیں اور جن جن لوگوں کو جانور دئیے گئے ہیں انکے نام عوام میں مشتہر کئے جائیں تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ ان میں مستحق افراد کتنے ہیں ۔ انہوں نے قربانی کے جانوروں کے لئے امداد دینے افراد سے کہا کہ وہ بھی ٹرسٹ سے یہ تفصیلات طلب کریں وگرنہ سیاسی مقاصد اور اقرباء پروری کیلئے استعمال ہونے والے مالی تعاون کا انہیں کوئی اجر و ثواب نہیں ملے گا۔ انہوں نے سرکاری اداروں سے بھی اس سلسلے میں چھان بین کرنے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button