Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

10ہزار میگاواٹ سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل

وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی اپنی ذمہ داری نبھائی ہے اور 10ہزار میگاواٹ سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل کی، نیٹ میٹرنگ نظام توانائی کے شعبے میں سنگ میل ہے،

یہ اقدام صاف ستھری توانائی کی فراہمی میں معاون ہو گا، نیٹ میٹرنگ سے گھریلو صارفین بھی فاضل شمسی توانائی مقامی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فروخت کرسکیں گے اور14 فیصد تک کا منافع حاصل کرسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں کامسیٹس میں نئے صارف دوست نیٹ میٹرنگ فریم ورک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ 2013ءسے قبل 66 برسوں میں مختلف حکومتوں نے صرف 20ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی تاہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صرف 4 سال کے دوران 10 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی۔ انہوں نے کہاکہ دیگر منصوبہ جات سے مزید 15ہزار میگاواٹ بجلی کااضافہ کیا جائے گا اور یہ پیداواری گنجائش 2030ءتک ملک کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی ہو گی۔

Related Articles

Back to top button