Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

قاری فضل حق سیاسی میدان میں بُری طرح شکست کھانے کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتررہا ہے۔مولانا عبدلاشکور

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)شندور ٹرسٹ چترال کے ذمہ دار وضلعی اسپیکر مولانا عبدالشکور نے ٹرسٹ پر الزامات کی شدید الفاظ میں تردید کرتے ہوئے ایک اخباری بیان میں کہا کہ قاری فضل حق سیاسی میدان میں بُری طرح شکست کھانے کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتررہا ہے۔بے بنیاد الزامات تراشیاں شروع کردی ہے۔شندور ٹرسٹ واحد ٹرسٹ ہے جو ہرسال قربانی کے بعد تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کرتا ہے ۔قربانی کے علاوہ بھی سال بارہ مہینوں کی سرگرمیوں کو میڈیا کے سامنے ہی انجام دئیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا الحمد اللہ مخیرحضرات کا شندور ٹرسٹ پر بھرپور اعتماد ہے بے بنیاد الزامات سے عوام کی خدمت نہیں ر وکی جاسکتی ۔انہوں یہ بھی کہا کہ فضل حق عوام میں اعتماد کھوچکے ہیں دوسروں پر الزامات لگاکر اپنے مذوم مقاصد میں کامیابی کو خواب دیکھ رہے ہیں جوکسی طرح شرمندہ تعبیر نہ ہوگا،مخیرحضرات کا شندور ٹرسٹ پر بھرپور اعتماد ہے انشاء اللہ مخیر حضرات کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا یا جائیگا اور بے بنیاد الزامات سے شندور ٹرسٹ عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔انہوں نے کہا کہ پردے کے پیچھے جسکا قلم اور سوچ استعمال ہورہا ہے وہ اُن سے بھی اچھی طرح آگاہ ہے وقت آنے پر سب سے پردہ اُٹھایا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button