Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں محکمہ جنگلات کی رائلٹی کیس میں ملوث افسران اور دوسرے بااثر شخصیات کے خلاف کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، فضل الرحمن

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ویلج کونسل ایون کے نائب ناظم فضل الرحمن نے نیب کی طرف سے چترال میں محکمہ جنگلات کی رائلٹی کیس میں ملوث افسران اور دوسرے بااثر شخصیات کے خلاف کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جائے تاکہ مزید افرادکے گریبانوں تک قانو ن کا ہاتھ پہنچ سکے جوکہ جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بمبوریت میں مبینہ طور پر دو جعلی جائنٹ فارسٹ منیجمنٹ کمیٹی (جے ایف ایم سی) بنائے گئے تھے جن میں ایک کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی مگر دوسرے جے ایف ایم سی کے ذمہ دار افراداب تک دندناتے پھر رہے ہیں اور دوسرا روپ اختیار کرکے قانون اور تفتیشی اداروں کو چکمہ دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دوسرے جے ایف ایم سی کے ذمہ دار گواہ اور مستغیث کا کردار ادا کررہے ہیں اور یوں قانون کے شکنجے سے بچ رہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جعلی جے ایف ایم سیوں کے کیس کا دائرہ کار بڑہا یا جائے تاکہ مزید چہرے بے نقاب ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button