تازہ ترین
چترال میں اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے زیر اہتمام قصور واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
چترال (نمائندہ )اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ بمقام پرانے پی آئی چوک چترال میں منعقد ہوا جس میں تعطیلات کے باوجود طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔ مظاہر قصور میں معصوم کمسن طلبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے خلاف تھا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چترال اشفاق احمد نےمعاشرے سے ایسے عناصر کا خاتمہ کرنے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے اور آئیندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے شعور اور آگاہی پھیلانے کے لئے اقدامات اُٹھانے کامطالبہ کیا۔