Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

مستوج پولیس نے کامیاب چھاپہ ماکر2کلوافیون،ایک کلوچرس اورایک بوتل شرب برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکیا

چترال(ڈیلی چترال)جمعرات کے روزمستوج پولیس نے کامیاب چھاپہ مارکر2کلوافیون،ایک کلوچرس اورایک بوتل شرب برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ ایس ڈی پی اومستوج محمدزمان ڈی پی اوچترال منصورامان کے خصوصی ہدایت پر سلطان رئیس ولدخلیفہ سکنہ بونی کے مکان پرچھاپہ زنی کرکے تلاشی کے دوران دوکلوافیون،ایک کلوچرس اورایک بوتل شراب برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ایس ڈی اومحمدزمان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سماج دشمن اورنوجوان نسل کی مستقبل کوبربادکرنے والے عناصرکے گریاتنگ کردیں گے۔عوامی مفاداورنوجوان نسل کونشے کی لعنت سے بچانے کےلئے سب ڈویژن مستوج کے پولیس نے تمام تھانوں میں نشے کے خلاف مہم شروع کی ہے ۔عوام سے گذارش اس مہم میں پولیس کی مدکریں۔مستوج کے عوام نے مشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے کارروائی کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button