Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پیپلزپارٹی سے کسی دوسری پارٹی میں جانے کاسوچاتک نہیں اورنہ آئندہ ایساکرنے کا ارادہ رکھتا ہوں؍احسان اللہ عشریت

چترال(ڈیلی چترال نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال کے اہم رہنماوسابق اُمیدوارممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی عشریت احسان اللہ نے گذرشتہ روزسوشل میڈیامیں شائع ہونے والے اس خبرکومن گھڑت اوربے بنیادقراردیاہے جس میں اْن کی پاکستان پیپلزپارٹی کوچھوڑ کرجماعت اسلامی میں شامل ہونے کی خبردی گئی ہے۔ڈیلی چترال سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے شدیدغم وغصے کااظہارکیااورکہاکہ میں ایک سیاسی ورکرہوں اب تک پیپلزپارٹی سے کسی دوسری پارٹی میں جانے کاسوچاتک نہیں اورنہ آئندہ ایساکرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کسی نے میری مرضی کے خلاف میرے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کی خبراورتصویرشائع کی۔جوکہ سراسربدنیتی پرمبنی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ میں پیپلزپارٹی میں ہوں اوررہوں گا ۔بے بنیاداورمن گھڑت خبرشائع کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے حق محفوظ رکھتاہوں۔

Related Articles

Back to top button