تازہ ترین
صوبائی حکومت نے چترال کے مختلف سڑکوں کیلئے تین سوملین روپے کی منظوری دی ہے/بی بی فوزیہ
پشاور ( نمائندہ )چترال سے ایم پی اے بی بی فوزیہ نے چترال کے لوکل میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی میں چترال کے مختلف سڑکوں کیلئے تین سو ملین روپے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ جن پر کام جاری ہے ۔ان میں وریجون تاتریچ ،جنجریت سے جنجریت کوہ اور کوشٹ تا لون تک سڑکوں کی توسیع و تعمیرشامل ہے۔ جن کی تعمیر سے دورآفتادہ علاقوں کے عوام کو سہولیات میسر آئیگی ۔انھوں نے مذید بتایا کہ چترال میں ان کے علاوہ 20599.115 ملین روپے لاگت کے 32 منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔جن میں بعض نئے اور بعض جاری منصوبے شامل ہیں۔