Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

لواری ٹنل کے بعد چترال کو بجلی بھی مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ملے گی۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ چترال بہت جلد بجلی کے روشنیوں سے منور ہوگا۔اور چترال کے طول غرض کے عوام کو بجلی کی سہولت اسی مہینے میسر آئے گی۔اُنہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) کا شیوہ ہے کہ جب بھی موقع ملا ہے ۔ملک میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔اُنہوں نے کہا لواری ٹنل کی تکمیل کا تحفہ بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے دی ہے۔اور اب چترال کو گولین گول سے بجلی بھی اسی حکومت کے حصے میں آرہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چترال کے دورے پر آرہے ہیں۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمد نوازشریف کا دورہ چترال بھی متوقع ہے۔

Related Articles

Back to top button