کنواں کی کھدائی کے لئے فنڈز فراہم کرنے پر ایم این اے کے مشکور ہیں، اہلیاں سین لشٹ
چترال (پ ر )چترال کے مضافاتی علاقے سین لشٹ میں ایک عرصے سے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے سے عوام کو شدیدمسائل کا سامنا تھا۔ ایم این اے شہزادہ افتخارنے فنڈز فراہم کرکے علاقے کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں بہتر ین کردار ادا کیا ہے جس کے لئے علاقے کے عوام کے مشکور ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لئے فنڈز فراہم کرنے پر علاقہ شین جال سین لشٹ کے لوگ ان کے انتہائی مشکور ہیں۔ اور امید رکھتے ہیں کہ ایم این اے صاحب اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔ علاقے کے عمائدین نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ایم این اے کی فراہم کردہ فنڈز سے اب تک 120 فٹ کنواں کی کھدائی مکمل کی گئی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق کنواں کی کھدائی کم از کم 150 فٹ تک ہونا چاہئے۔ بعد ازاں پمپ لگا کر پائپ لائن کے ذریعے پانی متعلقہ علاقے کے عوام کے گھروں تک پہنچاکر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے ہم ایم این اے سے مزید فنڈز کی فراہمی اور اس منصوبے کی تکمیل تک ان کے تعاون کے طلب گار ہیں۔ امید ہے کہ وہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل تک اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔