Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

گولین گول بجلی سے اپر چترال اور کوہ کو محروم رکھنے کے سنگین نتائج برامد ہونگے ،، مختار احمد سنگینؔ صدر تحفطِ حقوق چترال

چترال(نمائندہ  )تنظیم تحفظِ حقوق چترال کے صدر مختار احمد سنگینؔ نے اپنے ایک بیان کے ذریعے اس امر پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے کہ گولین گول پاور پراجکٹ تیاری کے اخری مراحل میں ہے اس وقت چترال اور درش تک لوڈ ٹیسٹنگ کی عمل جارہی ہے تا ہم اپر چترال اور کوہ کو اس ٹیسٹ شیڈول میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت اپر چترال کو بجلی فراہم کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ ہونا یہ چاہیے تھا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ شیڈو اپنے صارفین کو بجلی دینے میں پہل کرتے اور عوام کومزید ذہنی پریشانی میں مبتلا نہ کرتے ۔ لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے فراخدلی کے باوجود صوبائی حکومت کا رویئے مخلصانہ نہیں۔ اگر صوبائی حکومت اپنی ہٹ دھرمی اور چترال دشمنی کی پالیسی سے باز نہ ائیے تو اس کے سنگین نتائج برامد ہونگے اور عوام اپنے حق کے لیے کسی بھی قربانی تک دینے سے گریز نہیں کریگی۔گولین گول پاور پراجیکٹ کا افتتاح عوام کی لاشوں سے گزر کر ہی ممکن ہوگا جس کی تمام تر زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ مختار احمد سنگینؔ نے تحریکی کارکنوں اور عوام کو ہوشیار رہنے کی تلقین کی کہ اگر اس سلسلے ہماری شک یقین میں بدل گئی کہ گولین گول پاور پراجیکٹ سے ہمیں محروم رکھا جا رہا ہے تو ایمرجنسی کال پر یکجا ہو جائے اور ضرورت پڑنے پر مرد و خواتین، بوڑھے بچے سب سڑکوں میں ہونگے اور تا حصولِ بجلی نہ صرف احتجاج بلکہ گولین گول کی جانب لانگ مارچ بھی کیا جائیگا۔ مختار احمدنے ایم۔این۔اے چترال شہزادہ افتخارالدین کی مسلسل جدوجہد پر انہیں خراجِ تحسین پیش کی کہ وہ اپر چترال کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کی جدو جہد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

Related Articles

Back to top button