وزیراعظم شاہدخاقان عباسی فروری کے تین اور میاں محمد نواز شریف فروری کے دوسرے ہفتے چترال کا دورہ کرینگے۔نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ
چترال(نمائندہ ) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی فروری کے تین اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف فروری کے دوسرے ہفتے چترال کادورہ کرینگے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمانوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ نے 29جنوری کوپنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیں۔ملاقات میں نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چترال کے مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔ اور چترال کے عوام کے طرف سے لواری ٹنل کی تکمیل اور گولین گول پراجیکٹ سے چترال کو بجلی کی ترسیل شروع کرنے پر میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا
اور اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔جس پر میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ میں فروری کے دوسرے ہفتے چترال کا دورہ کرونگا۔ دورے کے موقع پرچترال کے لئے مزید ترقیاتی کاموں کا بھی اعلان کیا جائیگا۔ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا 3فروری کو چترال کا دورہ متوقع تھا۔لیکن 4فروری کو پشاور میں میاں محمد نواز شریف کے جلسے کے وجہ سے میاں محمد نواز شریف فروری کے دوسرے ہفتے چترال کا دورہ کرکے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرینگے۔