Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

عوام بےبنداورتاداشت کاواسپ سےعلاقے میں پائپ لائن کے بقایا کام کو جلد ازجلد مکمل کرنےکاپُرزورمطالبہ

چترال(نمائندہ  ) مڈاک لشٹ کے گاؤں بے بند اور داشت کے عوام نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ سال بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے علاقہ بے بند ،جنگل اور داشت کے پائپ لائن خراب ہوچکے تھے۔جس کے لئے عوامِ علاقہ نے اے کے ڈی این کے ادارے واسپ کو درخواست بھی دی تھی۔اور واسپ کے انجینئرنے علاقے میں آکر سروے بھی کیا تھاجس کے بعد پائپ لائن پر کچھ کام کیا گیا اور کافی کا م ابھی باقی ہے ۔باقی کام کے لئے انجینئرز سے معلومات کرنے پر فنڈ کی کمی کا کہاجارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک بڑے ادارے کے طرف سے کام کو ادھورا چھوڑنا سمجھ سے باہر ہے۔اور اب گاؤں میں دو فٹ برف پڑی ہےاور بے بند تا داشت انجینئر کی غفلت سے پانی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔عوامِ علاقہ نے واسپ کے منیجر،ایس ،او اورانجینئرز سے پائپ لائن کے باقی ماندہ کام کو جلد مکمل کرکے عوام کے مشکلات کو حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

Back to top button