Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سعودی شہری نے ایک ہی دن میں 4شادیاں کرلیں

کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور بالکل موت کی طرح شادی کا بھی ایک دن معین ہے تاہم جانے کیوں وطن عزیز میں سہرا باندھنے یا ہاتھ پیلے کرنے کی خواہشمند نئی نسل کی اکثریت کے بالوں میں اسی انتظار میں چاندی اتر آئی ہے۔

دوسری جانب یہ بھی  کہا جاتا ہے کہ اگر جیون ساتھی اچھا مل جائے تو سہرا باندھنے میں دیر نہیں لگانی چاہیے لیکن ایک سعودی شہری کو جلدی اس قدر تھی کہ ایک ہی دن میں ایک نہیں دو نہیں پوری چار شادیاں کر لیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک سعودی شہری نے مراکش سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین سے ایک ہی دن شادی کرلی ۔

ایک ساتھ چار شادیاں کرنے کے اس انوکھے واقعے پر جہاں ایک طرف لوگ حیران ہیں وہیں اس شخص کومذاق اور خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس انوکھے دلہا کی چار شادیاں ٹرینڈ بن گئی  ہیں جہاں لوگ دلچسپ ٹوئٹس کے ذریعے اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button