Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

قا ضی بابر ارشاد ایڈوکیٹ سپریم کورٹ خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبر منتخب

پشاور(نامہ نگار) خیبر پختونخوا بار کونسل کے چیئرمین عبدالطیف یوسفزئی ( ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا) ( ریٹرننگ افیسرخیبر پختونخوا بار کونسل الیکشن 2014) نے لیگل پریکٹشنرز اینڈ بار کونسلز ایکٹ 1973 سیکشن 16 کے تحت قا ضی بابر ارشاد ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کو خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبر منتخب ہونے کی نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
گروپ اف ڈسٹرکٹ پشاور سیٹ سے حال ہی میں پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد اعجاز خان صابی ایڈوکیٹ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفٰی دینے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔رولز کے مطابق اسی الیکشن میں خالی سیٹ پر دوسرے نمبر پر انے والے امیدوارکو کامیاب تصور کیا جائے گا۔خیبر پختونخوا بار کونسل کے الیکشن 2014 میں قاضی بابر ارشاد ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے 213 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رنر اپ رہے ہیں۔ جس پر چیئرمین بارکونسل ؍ ریٹرننگ افیسر عبدالطیف یوسفزئی صاحب نے قا ضی بابر ارشاد ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کو خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبر منتخب ہونے کی نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

Related Articles

Back to top button