Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال،متاثرین سیلاب میں پاکستان بیت المال کی طرف سے امدادی چیک تقسیم

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے صدر اور سابق ایم پی اے سید احمد خان نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کی وقوع پذیری کو روکنا انسان کے بس کی بات نہیں ہے تاہم بہتر منصوبہ بندی اور پلاننگ کے ذریعے اس کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف نے عنان حکومت سنھبالنے کے بعد جہاں دوسرے شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کا عمل نئی سرے سے شروع کیا ہے ، وہاں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سلسلے میں بھی ان کی دلچسپی نمایان ہے اور اس سال چترال میں سیلاب کے فوراً بعدا ن کا دورہ چترال اس امر کا ثبوت ہے ۔جمعہ کے روز گورنر کاٹج میں متاثرین سیلاب میں پاکستان بیت المال کی طرف سے امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریبسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششوں کی وجہ سے ہی چترال میں سیلاب میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کی دلجوئی کے لئے پچاس ہزار کی خصوصی امداد پاکستان بیت المال کی طرف سے منظور کرائے گئے ہیں جبکہ دوسرے مسائل کے حل کے لئے بھی دن رات کوشا ن ہے۔ اس موقع پر امیر مقام کے سیکرٹری امین الحق اور پاکستان بیت المال کے ڈسٹرکٹ انچارج محمد یونس بھی موجود تھے۔ متاثرین کے لواحقین میں سید احمد خان اور امین الحق کے علاوہ پارٹی کے دیگر ممتاز رہنماؤں فضل رحیم ایڈوکیٹ، محمد کوثر ایڈوکیٹ اور محمد وزیر خان نے چیک تقسیم کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button