تازہ ترین
چترال منیجمنٹ کیڈر محکمہ تعلیم کے افسران کی منیجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن کی کال پر قلم چھوڑ ہڑتال
چترال(نمائندہ )منیجمنٹ کیڈر محکمہ تعلیم کے افسران نے اپ گریڈیشن کا نوٹفیکیشن جاری نہ ہونے پر قلم چھوڑ ہڑتال کا آغاز کردیا۔یہ ہڑتال 19مارچ تک جاری رہے گا اور اس دوران اب گریڈیشن کا نوٹفیکیشن جاری نہ ہونے کی صورت میں بنی گالہ اسلام آباد میں دھرنا دیاجائے گا۔منیجمنٹ کیڈر محکمہ تعلیم کے افسران کی اب گریڈیشن کی منظوری ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے12جنوری 2018کو دی تھی لیکن فنانس ڈیپارٹمنٹ غیرضروری حربے استعمال کرکے نوٹفیکیشن کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔اس حوالے سے منیجمنٹ کیڈرایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ نے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے مذکورہ نوٹفیکیشن کو جاری کرنے کی متعددبار درخواست کی لیکن اُن کی ایک نہ سنی گئی۔جس پر ایسوسی ایشن کے صوبائی کابینہ نے صوبہ گیر ہڑتال کی کال دی ۔ہڑتال کی وجہ سے صوبے بھر کے تعلیمی دفاتر میں کام رُک گئی ہے۔