Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

گلاف پراجیکٹ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیر نگرانی یو این ڈی پی کے مالی معاونت سے جاری ’’پاکستان گلاف پراجیکٹ‘‘ نے اسلام آباد میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے آنے والے سیلابوں کے حوالے سے ایک عالمی سیمینار کا انعقاد کیا ۔جسمیں تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز اور اس نتیجے میں آنیوالے سیلابوں سے پیدا شدہ صورتحال پر غوروحوض کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق اس سیمینار میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، نیپال، بھوٹان، چین، امریکہ، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈ و دیگر ممالک سے مندوبین شرکت کرینگے اور اپنے تجربوں، مشاہدات اور تحقیقات سے آگاہ کرینگے۔ اپنے نوعیت کا یہ پہلا سیمینار ہو گا جو کہ 14 اور 15اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ سیمینار میں ماہرین گلیشیئرز کے پگھلنے اور اس نتیجے میں آنیوالے سیلاب سے ہونیوالے والے نقصانات اور تباہی پر پائیدار طریقے سے کنٹرول کرنے کے حوالے سے تجاویز پر بھی بحث کرینگے ۔ پاکستان گلاف پراجیکٹ کی طرف سے گلیشئیرز سے منسلکہ علاقوں میں مقامی کمیونٹیز کیساتھ ملکر کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا جائیگا۔ اس عالمی سیمینار میں چترال سے بھی کمیونٹی کے نمائندے اور اس شعبے میں کام کرنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس وقت پاکستان میں تین ہزار سے زائد گلیشئیر ہیں جن میں سے 36ایسے گلیشئیرز کی نشاندہی کی گئی جو کہ کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button