تازہ ترین
ذاکر اللہ خان مسلم لیگ(ن) چترال کا سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صدر نامزد،نوٹفکیشن جاری
چترال(نمائندہ ) تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے چترال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ(ن) کے سرگرم کارکن ذاکر اللہ خان کو مسلم لیگ(ن) چترال کے سپورٹس ونگ کے لئے صدر نامزد کیا ہے۔پشاور میں صوبائی صدر سے ایک ملاقات میںقیادت کے توقعات پر پورا اترنے کی یقین دہانی کرائی۔اور اپنے اوپر اعتماد کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔نومنتخب صدر نے چترال میں نوجوانوں کو فعال بنانے اور سپورٹس کو ترقی دیکر مسلم لیگ(ن)کے یوتھ ونگ کو مزید فعال کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لانے کی یقین دہانی کرادی۔