دروش (محمد نایاب فارانیؔ سے) شیر نذیر خان ممبر تحصیل کونسل شیشی کوہ مدک لشٹ کی ذاتی کوششیں رنگ لائیں۔ ایک ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شیشی کوہ مدک لشٹ روڈ کی بحالی اور مختلف اوقات میں دیگر بحالی کے کاموں کے لئے الاٹ کر دی گئی۔ جوکہ شیر نذیر خان صاحب کے زیر نگرانی شیشی کوہ مدک لشٹ روڈ میں بحالی میں استعمال ہوگا۔ چترال ایکسپریس کے ایڈیٹر سے باتیں کرتے ہوئے شیر نذیر خان صاحب نے مقامی انتظامیہ اور خصوصاً بشارت اسد اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر دروش کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون سے شیشی کوہ اور مدک لشٹ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔ اس موقع پر بشارت احمداے اے سی دروش اس ٹریکٹر کی چابی ممبر تحصیل کونسل چترال ،وارڈ شیشی کوہ کے حوالے کی ۔