409

نجی سکول مالکان کی من مانیاں کسی طور چلنے نہیں دینگے ، وزیرتعلیم عاطف خان

صوبائی وزیرتعلیم عاطف خان نے واضح کیاہے کہ نجی سکول مالکان کی من مانیاں کسی طور چلنے نہیں دینگے، ریگولیٹری اتھارٹی بل کا مقصد والدین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔اپنے ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہاکہ نجی سکول مالکان چاہتے ہیں کہ ہم سے سکول فیس اور اساتذہ کے تنخواہوں سے متعلق پوجھ گچھ نہ کی جائے نجی سکول اپنی مرضی کی کتابیں پڑھانا چاہتے ہیں کسی قاعدے و قانون کو ماننے سے انکاری ہے تاہم حکومت ایسا ہرگزنہیں ہونے دیگی اوربچوں کے والدین کوریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیگی انہوںنے کہاکہ ایسا ہرگزنہیں کہ حکومت صرف اپنی مرضی کے قانون لارہی ہے نجی سکول کے چار منتخب نمائندے ریگولیٹری اتھارٹی بل کی کمیٹی میں موجود ہیںریگولیٹری اتھارٹی بل کے حوالے سے نجی سکول مالکان کے جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں تاہم نجی سکولزمالکان کو اپنی من مانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں