تازہ ترین
اسپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش
پشاور: پیپلزپارٹی نے خیبرپختون خوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ اسپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے۔ تحریک عدم اعتماد پیپلزپارٹی کے فخر اعظم وزیر اور پی ٹی آئی کے منحرف رہنما ضیااللہ آفریدی نے جمع کرائی۔تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد فخر اعظم وزیر کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر اکثریت کھو چکے ہیں اس لئے عدم اعتماد جمع کرارہے ہیں جو 14 مئی کے اجلاس میں پیش ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی نے خیبرپختون خوا میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اب تحریک عدم اعتماد کے بعد صوبائی بجٹ اجلاس بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔