ایس پی انوسٹیگیشن طارق کریم مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے
چترال ( نمائندہ )ایس پی انوسٹی گیشن چترال پولیس طارق کریممدت ملازمت مکمل کرکے جمعہ کے دن سبکدوش ہوگئے ۔اُن کے اعزاز میں انوسٹی گیشن آفس اور چترال پولیس لائن میں الگ الگ الوداعی تقریبات منعقد ہوئے۔ تقریب میں چترال کے مختلف محکمہ جات کے سربراہاں،پولیس کے موجودہ اور ریٹائرڈ افسران نےکثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او چترال کیپٹن (ر) منصور آمان نے کہاکہ کسی بھی افسر یا اہلکارکیلئےعزت سے نوکری مکمل کرنااعزاز سے کم نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ طارق کریم بحثیت سپاہی بھرتی ہوکرایس پی کےعہدے پرآج سبکدوش ہوئے۔ جوان کی محنت اورایماندار ی سے ممکن ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ طارق کریم کیلئے یہ بھی اعزاز ہے کہ انھوں نے اپنےعلاقے میں اپنے لوگوں کی خدمت کرکے آج سبکدوش ہورہے ہیں۔جس پر عوامی حلقے بھی ان کی تعریف کررہے ہیں۔طارق کریم نےڈی پی اواور پولیس کے دیگر افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چالیس سال سروس کے بعد باعزت رخصت ہورہے ہیں جوان کیلئے انتہائی خوشی کا دن ہے.انھوں نے جوانوں پر زوردیتے ہوئے کہا کہ وہ احساس ذمہ داری اور محنت سے کام کریں تو کامیابی خود بخود انکی قدم چومےگی ۔ رخصتی کے موقع پر پولیس کے چوق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے ایس پی کو گارڈ آف انر پیش کیا ۔انھیں پولیس کے جوانوں اور افسروں کی طرف سے تخائف بھی پیش کئے گئے ۔