تازہ ترین
عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کا جشن خیبر پختونخواہ کے مناسبت سے ایک ریلی کا اہتمام
چترال(نمائندہ )عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال نے گذشتہ روز جشن خیبر پختونخواہ نہایت ہی جوش خروش سے منایااسی مناسبت سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ریلی چترال اے این پی سکرٹریٹ سے شروع ہوکر دروش بازار میں جلسے کی شکل میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں تقریباً200سے زیادہ گاڑیاں شامل تھی۔ریلی کی قیادت ضلعی صدر الحاج عید الحسین نے کی۔ریلی میں اے این پی کارکنان کے علاوہ ضلعی کابینہ ،تحصیل کابینہ،این وائی اواورپی ایس ایف کے ارکان شامل تھے۔