Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

فائنل پولو میچ بارش سے پولوگراؤنڈ گیلا ہونے کے سبب اتوار کے روز نہیں کھیلا جا سکا ۔ تاہم رسہ کشی اور تیر اندازی کے مقابلے اور کلچرل شو کا انعقاد کیا گیا ۔

چترال (محکم الدین ) سات روزہ مُلکی ٹورنامنٹ کا فائنل پولو میچ بارش سے پولوگراؤنڈ گیلا ہونے کے سبب اتوار کے روز نہیں کھیلا جا سکا ۔ تاہم رسہ کشی اور تیر اندازی کے مقابلے اور کلچرل شو کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سے قبل گورنمنٹ کامرس کالج چترال کے ہال میں محفل مشاعرہ ، کلچرل شو ہو ا ، جبکہ یونیورسٹی آف چترال کے طلبہ کی طرف سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کی نمائش کی گئی ۔ جس میں طالبات کی طرف سے چترال کی دستکاری ، گولین کے طلبہ کی طرف سے منرل واٹر کی تیاری ، چترالی گیتوں کومقامی سٹوڈیو میں کمپوز کرنے ،مناسب ریٹ پر لوکل ٹیکسی سروس کے ائیڈیاز بھی پیش کئے گئے ۔ پروگرام میں کتابوں کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے ۔ مُلکی ٹورنامنٹ میں چترال بھر سے 45 پولو ٹیموں نے حصہ لیا ۔ جبکہ فائنل میچ چترال پولیس اور چترال سکاؤٹس کے مابین کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں پولو سمیت تمام روایتی گیم شامل تھے ۔ جن سے چترال کے تماشائی بہت محظوظ ہوئے ۔ اتوار کے روز رسہ کشی اور تیز اندازی کے مقابلے ہوئے جس میں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین ، ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر نے بھی حصہ لیا ۔ بعد آزان مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر تماشائیوں کی ایک جم غفیر موجود تھی ۔ جس میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے ۔ تقسیم انعامات کے بعد چترالی ثقافتی شو میں ڈپٹی کمشنر ، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس ، کیپٹن ( ر) شہزادہ سراج الملک اور غیر ملکی سیاحوں نے ڈانس کرکے جشن سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساجد نواز ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج اون حیدر گندل ، سٹلمنٹ آفیسر سید مظہر علی شاہ ، ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر ، ایمر جنسی آفیسر امجد خان ، اے ڈی ای او عبدالرحمت و دیگر موجود تھے ۔

Related Articles

Back to top button