248

بی بی فوزیہ اور عبداللطیف کا کلچر اینڈ سپورٹس فورم کے اجلاس میں شامل ہونا ان کی طرف سے ڈسپلن کی سراسر خلاف وزری ہے ،رحمت غازی

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) پی ٹی آئی کے ضلعی صدر رحمت غازی خان نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کو چترال میں متحد رکھتے ہیں مگر بعض ذمہ دار لوگ اسے دو لخت کرنے پر تلے ہوئے ہیں جوکہ پارٹی کے لئے انتہائی بدقسمتی ہے اور پارٹی کارکنوں کو چاہئے کہ وہ پارٹی کے خلاف ایسی سازشوں کا قلع قمع کریں۔ پیر کے روز اپنے دفتر میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انصاف کلچر اینڈ سپورٹس فورم کے صوبائی ذمہ داران کا چترال آکر ضلعی صدر کو بائی پاس کرنا اور ایسے کارکن کو صدر مقرر کرنا سراسر خلاف ضابطہ بات ہے جس کے خلاف گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کے نامزد امیدوار کے خلاف الیکشن لڑنے پر شوکاز نوٹس دیا گیا ہے اور ان کے خلاف کاروائی ابھی جاری ہے ۔ انہوں نے پارٹی کے ایم پی اے بی بی فوزیہ اور سابق صدر عبداللطیف کا کلچر اینڈ سپورٹس فورم کے اجلاس میں شامل ہونا ان کی طرف سے ڈسپلن کی سراسر خلاف وزری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مل کر پی ٹی آئی کو دوبارہ اس کے ٹریک پر ڈالنا چاہئے اور باغیانہ رویہ ترک دینا ہے۔ اس موقع پر نذیر احمد ، الطاف گوہر ایڈوکیٹ، پیر کرم الٰہی کرم اور دوسرے رہنما بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں