563

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا چترال دورہ کرنے پرشکریہ۔ناظم مغفرت شاہ

 چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ نے زلزلے کے فوراً بعد چترال کا دورہ کرنے اور متاثریں کے لئے فراخدلانہ امداد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے ساتھ کئی اہم تریں نوعیت کی ترقیاتی کاموں کا اعلان کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے اعلانات پر پوری پوری عملدرامد کو یقینی بنائیں گے۔وزیر اعظم کے روانگی کے فوراً بعد چترال پریس کلبمیں تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف، نائب ناظم فخرالدین، ممبران ضلع کونسل محمد حسین،شیر محمد اور تحصیل کونسلر علاء الدین عرفی کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے پیر کے دن سے ہی متاثرین کو چیکوں کی تقسیم کرنے کا حکم دے کر متاثرین کا دل جیت لیا ہے جبکہ لواری ٹنل کو 2016ء کے اواخر تک مکمل کرنے اور چترال کے لئے گولین گول ہائڈل پراجیکٹ سے تیس میگاواٹ کی بجلی کی فراہمی کا اعلان بھی انتہائی اہم نوعیت کا تھا جس سے چترال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے صوبے کے انتظامی سیکرٹریوں کوچترال لاکر اجلاس منعقد کرنے اور موقع پر اقدامات کا اعلان کردیا ہے جس سے ریلیف اور بحالی کے تمام کام بروقت ممکن ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں