چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)چترال میں حالیہ زلزے کے بعد امدادی سرگرمی زور و شور سے جاری ہے پاک آرمی کے جانب سے چترال سکاؤٹس کے کمانڈنٹ چترال نے متاثرہ گاؤں وریجون کے متاثرین تک بذریعہ ہیلی کاپٹر امدادی اشیاء خوردنوش پہنچایا۔امدادی اشیاء میں فوڈ ائٹمز اور نان فوڈ ائٹم شامل ہے ۔جوکہ زلزلہ متاثرین میں تقسیم کی گئی۔ تاہم زمینی راستے بحال ہوجانے کے بعد چترال شہر کے نواحی علاقوں میں بھی چترال سکاؤٹس کے جانب سے اشیاء خوردونوش اور خیمے تقسیم کی گئی۔ زلزلے کے فوری بعد چترال سکاؤٹس نے 7 مقامات پر ریلیف بیس بنائے جن میں چترال ، گرم چشمہ ، کوغذی، بونی ، مستوج، دروش ، ارندو شامل ہیں ۔ ان مقامات سے متاثرین تک فوری طور پر پہنچنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے کہا کہ سول انتظامیہ اور چترال سکاؤٹس کی جانب سے ابھی تک آٹھارسو خیمے اور بیس ٹن کے قریب راشن بھی تقسیم کی گئی ہے۔ اور این ڈی ایم اے کی جانب سے مذید امدادی سامان بھی زلزلے کے متاثرین کیلئے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو فوری علاج کیلئے چترال سے بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور اور روالپنڈی منتقل کیے گئے ہیں۔