Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

محترمہ تقدیرہ اجمل کواے پی ایم ایل چترال اور گلگت بلتستان کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد ۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)آل پاکستان مسلم لیگ چترال کے سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سکرٹری انعام اللہ نے ایک اخباری بیان میں محترمہ تقدیرہ اجمل کواے پی ایم ایل چترال اور گلگت بلتستان کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے اُمید کا اظہار کیا ہے کہ تقدیرہ اجمل صاحبہ چترال میں پارٹی کو مزید مظبوط بنائی گی۔محترمہ تقدیرہ اجمل بہت جلد چترال کا دورہ کرنے والی ہے اور چترال میں نئی کبینٹ تشکیل دی گی۔یادرہے کہ محترمہ تقدیرہ اجمل کا تعلق بمبوریت سے ہے جو ان دنوں اسلام آباد میں رہ رہی ہے۔جوکہ اس سے پہلے اے پی ایم ایل خیبرپختونخواہ کی کنوینئر تھی۔انعام اللہ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button