چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے کنوینرممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی چرون رحمت غازی نے ڈیلی چترال سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چرون اویر میں 120،چرون میں 22اورزئیت میں اٹھ گھرمکمل طور پر منہدم ہو چکے ہے۔ اس وقت شدید مشکلات میں وقت گزاررہے ہیں مگر ابھی تک کوئی خاص امدادی سامان اب علاقوں میں نہیں پہنچاہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تباہ کن زلزلے کے نو دن گزرنے کے باوجود لوگوں تک امداد نہ پہنچانا المیہ سے کم نہیں۔انہو ں مزیدکہاکہ حکومت کی طرف سے سر چھپانے کے لئے حکومت کی طرف سے ایک ٹینٹ دیتے ہیں وہ ان لوگوں کیلئے کافی نہیں ہے کیونکہ ایک گھرمیں کئی افراد ہوتے ہیں ان کیلئے ہرگھرکے حساب سے کم ازکم تین یاچارٹینٹ دیاجائے ۔جن مکامات کوجزوی طورپر متاثرسمجھے جارہے ہیں وہ بھی رہائش کے قابل نہیں ہے۔انہیں مکمل ختم کرکے دوبارہ تعمیرکرنے کی ضرورت ہے وگرنہ مستقبل میں مزید حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔انہوں نے حکومت اور مخیر اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس علاقوں کے متاثرین کو امداد فراہم کی جائے ۔