488

حکومت کی جا نب سے زلزلہ متاثرین کیلئے دو لاکھ روپے کا اعلان متاثرین کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی

شانگلہ ( رپورٹنگ ٹیم: عرفان اللہ خان ، آفتاب حسین) عوامی نیشنل پارٹی کے صو بائی صدر امیر حیدر خان ہو تی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخو ا حکومت کی چا بی بنی گالہ میں ہے، پی ٹی آئی کا صو بے میں اقتدار میں انے کے بعد اٹھا ر ویں اور انسویں ترامیم کے بعد صو بہ خیبر پختونخوا کے اختیارات واپس بنی گالہ، شاہ محمود قر یشی، جہا نگیر ترین اور عمران خان کے پاس چلے گئے ہیں، آج عمران خان اور نواز شریف کی جنگ صرف اور صرف تختے پنجاب کیلئے ہو رہا ہے، زلزلہ متاثرین کیلئے دو ،دو لاکھ کا پیکج متا ثرین کے ساتھ کھلا مذاق ہے ، صو بائی و مرکزی حکومت متاثرین زلزلہ کیلئے ایک بڑے گرانڈ کا اعلان کر کے ان کی بھر پور داد رسی کی جا ئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ شانگلہ کے مو قع پر ضلعی و تحصیل کونسلران کی اے این پی کے ایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ شمولیتی تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے صو بائی جنرل سیکرٹری سر دار حسین بابک، ضلع کونسلر عزیز الحق، گل محمد ، حاجی سلطان نبی ، تحصیل کونسلر فیصل زیب ،حیدر اعظم ، محمد تاج ،اے این پی شانگلہ کے صدر حا جی سید فرین، حاجی سدید الرحمن، جنرل سیکرٹری اے این پی الطاف حسین ایڈو کیٹ ، سینئر نائب صدر افسر الملک اور دیگر نے خطاب کیا۔اس مو قع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صو بائی صدر اور سا بق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہو تی نے کہا کہ اے این پی پختونوں کی واحد نمائندہ جما عت ہے اور اے این پی نے ہی.صو بے کو پہچا ن دیا ہے اور اٹھا ر ویں تر میم کے بعد 22محکموں کی اختیا رات کو صو بے میں منتقل کئے ، سا بقہ حکمرانوں نے 60سالہ حکومت میں صرف نو یو نیورسٹیاں قائم کی تھی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے قلیل مدت اقتدار میں دس یو نیورسٹیاں قائم کی ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پختونوں سے کو ئی سروکار نہیں ہے اور وہ نوازشریف کے ساتھ پنجاب کی اقتدار کی جنگ لڑ رہی ہے اور وزیراعظم کا خواب دیکھ رہا ہے ،2013کے عام انتخا بات میں اے این پی کو جان بوجھ کر دیوار کے ساتھ لگا کر الیکشن مہم سے دور رکھا گیا ، انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک اے این پی کے پارٹی قا ئدین سمیت کارکنوں نے بے شما ر قر با نیاں دی ہیں اور پو لیس کی قر با نیاں بھی اپنی مثال آپ ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ دور اقتدار میں شانگلہ میں یو نیورسٹی کی قیام کے ساتھ ساتھ شانگلہ میں تر قیاتی کاموں کا جا ل بچھا ئیں گے ،حکومت کی جا نب سے زلزلہ متاثرین کیلئے دو لاکھ روپے کا اعلان متاثرین کے ساتھ کھلا مذاق ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صو بائی و مرکزی حکومت شانگلہ کے متاثرین کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کر کے ان کی بھر پور داد رسی کریں چو نکہ شانگلہ کے ستر فیصد لوگ پہاڑوں پر آباد ہیں اور آئندہ چند دنوں میں وہاں پر برف باری متو قع ہے جس سے ان کے مشکلات میں دوگنا اضا فہ ہو جا ئیگا ، ان کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دورے میں متاثرین سیلاب کیلئے چار ، چار لا کھ روپے کا اعلان کیا تھا اور 8ارب روپے سے زائد کی رقم متاثرین کو دی تھی اور اج ایک گھر کی تعمیر کیلئے دو لاکھ رو پے کا اعلان انتہا ئی شرمناک فعل ہے ،انہوں نے کہا کہ اے این پی نے حقیقی معنوں میں بقاء کی جنگ لڑی ہے اور بشیر بلو ر ، میاں افتخار حسین کے اکلوتے فر زند سمیت پارٹی قائدین نے بے مثال قر با نیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ جنگ عوامی نیشنل پارٹی کو وراثت میں ملا ہے اور اس کی قیمت بھی عوامی نیشنل پارٹی نے ہی چکا دیا ہے ، 2013کے الیکشن میں ہمارے امیدواروں کو جلسے جلوس سے دور اور با قی تما م سیا سی پارٹیوں کو الیکشن مہم کر نے دیا گیا ، اس مو قع پرعوانی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے جنر ل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صحت، سیا حت، تعلیم سمیت این جی اوز کے حوالے کر دی ہے ، آج صو بائی اسمبلی ایک پرا ئمری سکول میں تبدیل ہو ا ہے اور آئے روز ترامیم کر رہے ہیں، عمران خان نے خواتین سے دوپٹے لے کر مردوں کو پہنا ئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ غنی خان بابا کے سپا ہی میدان میں اگئے ہیں اور اب 2018کی انتخا بات کی تیاریاں کریں ، ا ن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت میڈیا ٹرائل کے ذریعے ہمارے لیڈروں کا استحصال کر رہی ہے اور ہم اپنے دور اقتدار میں اکر ان کا بھی احتساب کریں گے ، پی ٹی آئی کو بلد یاتی انتخا بات میں سندھ اور پنجا ب میں عبر ت ناک شکست ہو کر ان کی کار کر د گی کا پول کھل گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں