Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال شہر میں واقع ایک مقامی ہوٹل سے ناقص اور جعلی شہد بنانے والے پانچ افراد گرفتار

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چترال تھانے کے ایس ایچ اوسلطان بیگ نے اپنے ٹیم کے ہمراہ چترال ٹاون میں واقع مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار کر جعل ساز گروپ کو عین اس وقت گرفتار کردیاجب وہ چینی اور خطرناک کیمیکل کے ذریعے شہد بنانے میں مصروف تھے ۔اور یہ شہد چترال بازارمیں فروخت کرنے کے لئے تیار ہورہی تھی ۔عوامی اور سماجی حلقوں نے ایس ایچ اوکی اس کاروائی کوسراہا۔گرفتار ہونے والے افراد میں ابرار خان ولدحکم خان،محمد اسلم ولد محمدنور،عادل محمد ولد شاہ زار خان ،محمدعلیم ولدشاہ زار خان ،محمدآعظم ولد شاہ زار خان جن کا تعلق ضلع سوات سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button