Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ہم نے اپنی بساط کے مطابق تمام متاثرین کوفوری ریلف پہنچانے کی ہر ممکن کو شش کی ہے۔ڈپٹی کمشنرچترال

چترال (محکم الدین محکم) ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ نے کہا ہے ۔ کہ چترال زلزلہ میں جان بحق ہونے والے تینتیس افراد میں سے اکتیس کے لواحقین کو چیک جاری کئے گئے ہیں ۔ جبکہ دو افراد مہاجر ہونے کی وجہ سے چیک جاری نہیں کئے جا سکتے ۔ تحصیل چترال میں تیئس اور تحصیل مستوج میں دس افراد جان بحق ہو گئے ہیں ۔ دو سو زخمیوں میں سے اکتیس زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیکوں کا اجرا بھی کیا گیا ہے ۔ اسی طرح 3500مکمل تباہ شدہ گھروں کے مالکان میں سے آٹھ سو متاثرین کو فی گھر دو لاکھ روپے کے حساب سے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ اور تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ انشااللہ تین چار دنوں کے اندر مکمل متاثرہ گھروں کے چیک تقسیم کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز چترال پریس کلب کے صحافیوں کو اپنے آفس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی تمیزالدین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ چترال میں جزوی طور پر متاثرہ مکانات کی تعداد 14500 ہے ۔ سات ہزار خیمے ،سات ہزار ایک سو کمبل آٹھارہ ہزار دو سو فوڈ پیکیج چھ ہزار چٹائی بھی متاثرین میں تقسیم ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے موسمی حالات زیادہ شدید ہونے کے باعث دوسرے اضلاع کی نسبت یہاں کے متاثرین کو بہت زیادہ امداد دی گئی ہے ۔ تاہم متاثرین کیلئے فراہم کئے گئے خیمے اور کمبل چترال کے موسم کی مناسبت سے بہت کمزور اور ہلکے ہیں ۔ اس لئے موسم کی مناسبت سے ونٹرایز خیموں کی فراہمی اشد ضروری ہے ۔ جن کا این ڈی ایم اے نے فراہمی کا وعدہ کیا ہے ۔ تاہم وہ ابھی تک چترال نہیں پہنچے ۔ ڈپٹی کمشنر نے حالیہ زلزلہ میں این جی اوز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ یہ ادارے اسسمنٹ کے بعد غائب ہو جاتے ہیں ۔ اور حالیہ زلزلہ میں سوائے ایک دو کے کسی کی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم نے بہت متاثرہ علاقوں میں لوگوں کیلئے سکول اور ڈسپنسریز کو کھول دیا ہے ۔ تاکہ متاثرین اُن میں پناہ لے سکیں ۔ لیکن متاثرین اپنے کلچر کی وجہ سے وہ استعمال نہیں کر رہے ۔ ہماری طرف سے سرکاری عمارات کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ اُ سامہ وڑائچ نے کہا ۔ کہ قدرتی آفات پر کسی کا بس نہیں چلتا ۔ لیکن ہم نے اپنی بساط کے مطابق تمام متاثرین کوفوری ریلف پہنچانے کی ہر ممکن کو شش کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ حالیہ دنوں میں 1448سیلاب متاثرین کے چیک بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اُن کا آفس دن رات متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ اور لوگوں کی مشکلات کم کرنے کی ہم ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button