چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)اتوار کے سہ پہر چترال سے ریچ جانے والی جیب نمبر پی آر3921 ریچ کے قریب گہرے کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت تین افراد جان بحق اور چار زخمی ہوگئے زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔حادثے میں تحصیل کونسل ممبر شیر بہارد ان کا بیٹاشاہدعلی ،وقارعلی اور حنف علی اورصفت علی ولد قسمت علی زخمی ہوئے۔حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں ڈرائیورشیر ظفر ولد شیر حواس خان،دو خواتین زوجہ احمد علی اور زوجہ موسیٰ علی شامل ہیں۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ چترال پہنچایاگیا۔