Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

زلزلہ سے متاثرہ مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کے لئے دل کھول کر عطیات دیں ۔امیر جے آئی ضلع چترال مولانا جمشید احمد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن نے ہر آفت سماوی اور ڈیزاسٹر کے موقع پر متاثریں کو ممکنہ سہولیات بہم پہنچانے اور ان کے مصائب اور مشکلات میں کمی لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اس سال بھی سیلاب کے متاثریں کی ضلع بھرمیں مقدور بھر مدد کی اور اب زلزلے کے متاثریں کی مدد کے لئے سرگرم عمل ہے۔ پیر کے روز پی آئی اے چوک چترال میں چترال کے متاثرین زلزلہ کی امداد کے لئے کیمپ کی افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اہالیان چترال سے اپیل کی کہ وہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کے لئے دل کھول کر عطیات دے دیں تاکہ موسم سرما کی آمد سے پہلے پہلے ان کی ریلیف اور دوبارہ آبادکاری کو ممکن بنایا جاسکے۔ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر عبدالکبیر ، جنرل سیکرٹری رفیع الدین ، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ اور سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی بھی موجود تھے۔ مولانا چترالی اور عبدالکبیر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button