Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا،67ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) چترال میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائج نے قطرہ پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔یہ مہم چار روز تک جاری رہے گی۔اس مہم میں ایل ایچ ویزکے علاوہ ای پی آئی کے ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ چترال میں پانچ سال سے کم عمر کے 67ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ قطرے پلانے سے رہ نہ جائے۔اور بھر انداز میں مانیڑنگ بھی کی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ چترال پولیو فری زون ہے تاہم چترال کی لمبی باؤنڈری آفغانستان کے ساتھ لگی ہوئی ہے جہان سے خدا نخواستہ یہاں منقل ہو سکتاہے اس لئے اس پر کڑی نظر رکھی جائے۔اُنہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی میں کواتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر اسرار اللہ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر شہزادہ فیض الملک، کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر اسرار احمد،کوارڈینیٹر نیشنل پروگرام ابراہیم خان اور چلڈرن اسپشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد بھی موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button