253

پاکستان کی کیپٹیل مارکیٹ جنوبی ایشیاء کے لئے ریجنل مارکیٹ بننے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔ ظفر الحق حجازی

ایبٹ آباد (نامہ نگار) ایبٹ آباد میں پہلے بین الاقوامی معیار کے سرمایہ کاری مرکز کا باقاعدہ افتتاح ، سرمایہ کاروں کو ایک چھت کے نیچے اپنی ضرورت اور سرمایہ کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہوں گے جبکہ تحفظ کی ذمہ دار ی حکومت پر ہو گی ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر معاشیات و اقتصادی امور چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان ظفر الحق حجازی نے ایبٹ آباد میں سرمایہ مرکز کی افتتاح کے بعد سرمایہ کاروں مینجمنٹ کمپنیوں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا

Abbottabad  Photo 5

اس موقع پر کے ایس سی کے سی او ثانی محمود خان معصومہ بی بی اے سی سی کمشنر ظفر عبداللہ ، طاہر خالدہ حبیب سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد منصف جھکورانے بھی خطاب کیاظفرحجازی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کیپٹیل مارکیٹ جنوبی ایشیاء کے لئے ریجنل مارکیٹ بننے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے ایس ای سی پی پاکستان کی مارکیٹوں کو اسی تناظر میں فروغ دینے کے اقدامات کر رہا ہے وہ جمعرات کو یہاں ایبٹ آباد سرمایہ کاری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ایبٹ آباد سرمایہ کاری مرکز ایس ای سی پی کی تجویز پر سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کی جانب سے قائم کیا گیا ہے ظفر حجازی نے کہا کہ ملک کی تینوں سٹاک ایکس چینجوں کے انضمام سے بننے والی پاکستان اسٹاک ایکس چینج حصص کی ایک مستحکم مارکیٹ ہو گی جو کہ طویل مدتی انفراسٹکچر ڈویپلیمنٹ کے منصوبوں کے لئے سرمایہ کر سکے گی یہ مستحکم اور مضبوط اسٹاک ایکس چینج بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرے گی اور ملکی ترقی میں اپنا بہتر کردار ادا کرے گی ۔ عوام کو مالیاتی سہولتوں کی فراہمی ملک کی معاشی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے تا کہ انہیں اپنی بچتیں سرمایہ کاری کی منظور شدہ سکیموں میں لگانے کے مواقع میسر ہوں ملک کی کیپیٹل مارکیٹ میں دستیاب مواقع تمام شہریوں کو میسر ہونے چائیں انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں سرمایہ کاری مرکز کے قیام سے ہزارہ کے خطے کے عوام کو سرمایہ کاری کی وہی سہولتیں اور مواقع میسر ہوں گے جو کہ ملک کے بڑے شہروں کے عوام کو دستیاب ہیں ظفر حجازی نے کہا کہ ایبٹ آباد سرمایہ کاری مرکز کے طرز پر ملک کے دیگر شہروں جیسے کہ سیالکوٹ میر پور ڈھوڈیال اور ایسے دیگر شہروں میں بھی سرمایہ کاری مرکز قائم کئے جائیں گے ایبٹ آباد میں قائم ہونے والے سرمایہ کاری مرکز میں چھ ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں دو اسٹاک ایکس چینج کے بروکر ہاؤسز کراچی اسٹاک ایکس چینج سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ اپنے دفاتر کھولیں ہیں جبکہ ایس ای سی پی کا سہولت ڈسک بھی قائم کیا گیا ہے جو کہ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن اور ای سروسز میں معاونت فراہم کرے گا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حنیف جھکورانے کہا کہ ایبٹ آباد میں سرمایہ کاری مرکز قائم کرنے کی تجویز ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی نے سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی میں اپنے وزٹ کے دوران پیش کی گئی حنیف جھکورانے کہا کہ چیئرمین ایس ای سی پی کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کا مقصد عوام میں سرمایہ کاری اور مالیاتی سیکٹر بارے آگاہی پیدا کرنا اور شہریوں کو ان سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارشات مرتب کرنا تھا حنیف جھکورا کو اس کمیٹی کا کنونیئر مقرر کیا گیا تھا اس کمیٹی نے بھی اپنی سفارشات میں ملک کے ایسے شہروں میں سرمایہ کاری مراکز قائم کرنے کی تجویز دی تھی جہاں چھوٹی صنعتیں قائم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں