Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

لوکل گونمنٹ کمیشن اہم ترین ادارہ ہے ۔عنایت اللہ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال )خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ لوکل گونمنٹ کمیشن مقامی حکومتوں کے نظام میں فنانس کمیشن کے بعد دوسرا اہم ترین ادارہ ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ اسکے ذریعے چیک اینڈ بیلنس اور نظام کی شفاف نگرانی کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں اور فوائد بھی مہیا کئے جائیں انہوں نے کمیشن کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مقامی حکومتوں کو کامیاب بنانے اور انکے مالی و انتظامی تنازعات کے حل کے ضمن میں کلیدی کردار ادا کرینگے وہ بلدیات سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں خیبر پختونخوا لوکل گونمنٹ کمیشن کے پہلے باضابطہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں کمیشن کے نامزد ارکان سردار محمد ادریس، محمود احمد خان بیٹنی، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، شمائلہ تبسم، سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ، سیکرٹری قانون محمد عارفین، ڈائریکٹرجنرل بلدیات عادل صدیق، ڈپٹی ڈائریکٹر سید خالد اسرار شاہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں بلدیاتی اداروں سے متعلق درپیش مسائل اور چیلنجوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جامع حکمت عملی کے تحت انہیں حل کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا اسی طرح ضلعی، تحصیل و ٹاؤن اور ویلج و نیبرہوڈ کونسلوں اور ناظمین سے متعلق موصولہ بعض شکایات اور مسائل کو اگلے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا سینئر وزیر نے ارکان پر زور دیا کہ وہ اگلے ہفتے کمیشن کے اجلاس میں پوری ریاری کے ساتھ شریک ہوں تاکہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق صحیح فیصلے کئے جاسکیں انہوں نے ڈویژنل کمشنروں اور ضلعی انتظامیہ کو بلدیاتی ضروریات، مسائل اور مشکلات سے اگاہ کرنے کیلئے پشاور میں انکے تعارفی اجلاس بلانے کا یقین بی دلایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button