514

سیلاب کی زد میں آنے والے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو وفاقی حکومت کی طرف سے معاوضہ دیا جائے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال میں متاثرین سیلاب نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ سیلاب کی زد میں آنے
والے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو وفاقی حکومت کی طرف سے معاوضہ دیا جائے جبکہ ان کو صوبائی حکومت کی طرف سے تین لاکھ روپے کی ادائیگی ہوئی ہے اور وفاقی حکومت کی طرف سے ایک پائی بھی نہیں ملی۔ ایک اخباری بیان میں تحصیل کونسل چترال کے رکن شمشیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے جہاں زلزلے میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے تین لاکھ روپے کا اعلان کردیا جوکہ صوبائی حکومت کی تین لاکھ روپے کے ساتھ اداکئے گئے لیکن سیلاب میں جان بحق ہونے والوں کو نظر انداز کردئیے گئے جس سے ان میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں اور حکومت کی طرف سے مالی امداد کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں